پونے۔پونے پولیس نے ہفتہ کے روز کیران گوساوی جو منشیات برائے کروز کے معاملے میں این سی بی کا ایک گواہ ہے اس کے خلگف ایم اور مقدمہ وانو واریا پولیس اسٹیشن میں متاثرہ کو دھماکنے اور سازش کرنے کے متعلق مقدمہ درج کیاہے۔
مذکورہ پونے سٹی پولیس نے جانکاری دی ہے کہ وہ گوساوی کے خلاف متاثرہ کو دھماکنے اور سازش سے متعلق دفعات کے تحت ائی پی سی کی دفعات420‘409‘506(2)‘ 120بی اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 3(اے) کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔
اس کے خلاف یہ درج تیسرا معاملہ ہے۔ کیران گوساوی پہلے سے ہی 5نومبر تک پونے شہر کے فارس خانہ پولیس اسٹیشن میں اسی طرح کے درج معاملات کے تحت پولیس تحویل میں ہے۔
اس سے قبل ہفتہ کے روز ملازمت دلانے کاجھانسہ دے کر گوساوی کی جعلسازی کا شکار ہونے والے تین متاثرین کی جانب سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر لاشکر پولیس اسٹیشن میں ایک تازہ ایف ائی آر ائی پی سی کی دفعات 420‘465‘اور 468کے تحت اس کے خلاف درج کی گئی ہے۔
اس سے قبل ائی پی سی کی دفعات419‘420اور انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی ایکٹ کے تحت اس پر مقدمہ درج کیاگیاتھا۔گوساوی کو پونے سٹی پولیس نے جعلسازی کے الزامات کے تحت گرفتار کیاتھا اور اس کوسٹی کورٹ نے اٹھ دنوں کی پولیس تحویل میں دید یاہے۔
اس کو شہر کے کاٹراج علاقے سے 28اکٹوبر کے ابتدائی گھنٹوں میں 18لاکھ روپئے کے دھوکہ دہی معاملہ میں گرفتار کیاگیاتھا۔
اس کے علاوہ اسی سال 18اکٹوبر کے روز پلگھار میں کیلوا پولیس اسٹیشن پر پونے پولیس نے اس کے خلاف دھوکہ دہی کہ ایک مقدمہ بھی درج کرایاتھا۔ پولیس کے مطابق بیرونی ممالک میں ملازمت کا جھانسہ دے کر اس نے لوگوں کے لاکھوں روپئے غبن کئے ہیں۔