پونے کے جوڑے کا منالی سے کشمیر تک پیدل سفر

   

سری نگر: مہاراشٹرا کے پونے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے منالی سے کشمیر کا پیدل سفر نو ماہ کے طویل عرصے میں مکمل کیا اور یہ جوڑا سری نگر پہنچ گیا۔سری نگرپہنچنے پر میاں بیوی نکھل اور پرینیتی نے بتایا کہ منالی سے ہوتے ہوئے لداخ براستہ سری نگر پہنچے جس دوران انہیں لوگوں کا کافی پیار ملا ۔انہوں نے کہا کہ پہاڑوں کی حالت زار دیکھ اُن کا دل کافی رنجیدہ ہوا ہے ۔وہ 2019 ء میں کشمیر کی تفریح پر آئے تھے۔