پونے۔اٹھارویں صدی کی تاریخ پر مشتمل 200کے قریب مغل دور کے سونے کے سکوں کو پیمپری چنچواڑ کے قریب سے ایک تعمیری ورکر کے گھرکی فیملی کے پاس سے ضبط کیاگیاہے‘ منگل کے روز پولیس نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
پیمپری چنچواڑکے پولیس کمشنر کرشنا پرکاش نے کہاکہ ایک تعمیر مقام پر کام کے دوران اس فیملی کے کچھ لوگوں کو یہ سکہ ملے ہیں۔
انسپکٹر شیلیش گائیکوڈ کرائم برانچ او ران کی ٹیم کو جانکاری ملی کہ کچھ سونے کے سکے صدام سالار پٹھان کے قبضے میں ہیں۔
انسپکٹر گائیکوڈ نے کہاکہ ”تلاشی کے دوران اس کے گھر سے 216سونے کے سکے اور ایک تانبے کا گلدان برآمد ہوا جس کا وزن2.357کے جی تھا“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”محکمہ آثار قدیمہ کی ابتدائی تحقیق کے بموجب یہ مغل دور کے سکے ہیں جو 1720سے 1748کے درمیان میں مغل بادشاہ محمد شاہ رنگیلا نے جاری کئے تھے“۔
شاہ کی سلطنت1719سے 1748تک رہی ہے۔صدام کے سسر اور سالہ جو اس کے ساتھ رہتا ہے چیکھالی میں تعمیری مقام پر کھدوائی کا کام کررہے تھے جب انہیں کچھ سکے دیکھائی دئے۔
گائیکوڈ نے کہاکہ انہوں نے صدام کویہ بتایا اور اسی مقام پر واپس لوٹے اور تانبے کا گلدان توڑا جس سے مزید سکے برآمد ہوئے۔
صدام نے ان سکوں کو گھر میں رکھا۔ قانون کے مطابق اس قسم کی برآمد پر یا تو پولیس یا پھر محکمہ آثار قدیمہ کو اس کی جانکاری دینا لازمی ہے۔
مذکورہ پولیس افیسر نے کہاکہ محکمہ آرکیالوجی کے عہدیداروں کی جانب سے شکایت درج کرائے جانے کے بعد اس کے خلاف ہندوستان کے خزانہ کی دستیابی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیاہے