پون کلیان کے خلاف لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا مقدمہ درج

   

حیدرآباد۔/13نومبر، ( سیاست نیوز) جنا سینا کے سربراہ پون کلیان کے خلاف پولیس نے لاپرواہی کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے کے معاملہ میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ تاڑے پلی پولیس نے یہ مقدمہ درج کیا۔ پون کلیان پر الزام ہے کہ انہوں نے حال ہی میں اپنے دورہ کے موقع پر ایک دیہات میں انتہائی لاپرواہی کے ساتھ ڈرائیونگ کی تھی۔ انہوں نے سڑک کی توسیع کے کاموں میں منہدم کئے گئے مکانات کے متاثرین سے ملاقات کی تھی۔ ٹنالی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے پی شیوا نے شکایت درج کرائی کہ پون کلیان چند گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ انتہائی لاپرواہی کے ساتھ ڈرائیونگ کی جارہی تھی۔ شکایت گذار نے پون کلیان کی ڈرائیونگ کو نشانہ بناتے ہوئے کارروائی کی خواہش کی اور کہا کہ اگر کوئی ناگہانی واقعہ پیش آتا تو اس کے لئے پون کلیان ذمہ دار ہوتے۔ شکایت گذار بائیک پر جارہے تھے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا توازن کھو بیٹھے۔ واضح رہے کہ پون کلیان نے 5 نومبر کو دیہاتوں کا دورہ کیا تھا لیکن پولیس نے شکایت کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ر