پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری، پہلا آڈیو پیغام جاری

   

ویٹی کن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری آ گئی، انہوں نے ہسپتال کے بستر سے عوام کے لیے پہلا آڈیو پیغام جاری کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویٹیکن نے بتایاکہ ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو گزشتہ روز سانس کی آمد و رفت مستحکم ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔گزشتہ 3 ہفتوں سے زیرِ علاج رہنے والے مذہبی پیشوا نے ہسپانوی زبان میں آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق دعا پر دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔88 سالہ پوپ فرانسس کا آڈیو پیغام سینٹ پیٹرز اسکوائر میں شام کی عبادت کے دوران سنایا گیا۔