پوپ فرانسیس کی کینیڈا آمد

   

ٹورنٹو : رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس اتوار کے روزکینیڈا کے پانچ روزہ دورے پر مغربی صوبہ البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں پہنچ گئے ہیں۔ان کے اس دورے کا خاص مقصد رومن کیتھولک چرچ میں مشنریوں کے مقامی بچّوں کے ساتھ ناروا سلوک پر معذرت طلب کرنا ہے۔کینیڈا میں چرچ سے متصل نام نہاد رہائشی اسکولوں میں گذشتہ برسوں کے دوران میں تعلیم حاصل کرنے والے مقامی بچّوں کے ساتھ پادریوں کی بدسلوکی کے واقعات کی پریشان اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں اور مقامی لوگ ان غلط کاریوں پررومن کتھولک چرچ سے معافی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ایڈمنٹن پاپائے روم کے کینیڈا کے دورے کا پہلاپڑاؤ ہے۔اس کے بعد وہ دو اور مقامات پر جائیں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بہ نفس نفیس دوسرے حکام کے ساتھ پوپ کا خیرمقدم کیا ہے۔پوپ وہیل چیئر پر تھے۔ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب دیسی ڈھول پیٹے گئے ہیں اورنعرے بازی کی گئی ہے۔ایک کے بعد ایک مقامی رہنماؤں اورزعماء نے پوپ کا استقبال کیا اورتحائف کا تبادلہ کیا۔