پوچارم پراجکٹ سے یکم جنوری کو پانی چھوڑا جائیگا

   

یلاریڈی ۔ 28 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارام پراجکٹ سے یکم جنوری کو رکن اسمبلی سریندر کے ہاتھوں پانی چھوڑا جائے گا ۔ گرمائی کاشت کیلئے محکمہ آبپاشی عہدیداروں نے یکم جنوری کو پراجکٹ سے پانی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ DEE وینکٹیشورلو نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں پانی رکن اسمبلی کے ہاتھوں چھوڑا جارہا ہے جو پندرہ دنوں تک جاری رہے گا اور پھر دوسرے مرحلہ میں دس دنوں کا وقفہ دیتے ہوئے پراجکٹ سے پانی زراعت کے لئے چھوڑا جائے گا ۔ واضح رہے کہ پوچارم پراجکٹ کے پانی سے یلاریڈی اور ناگی ریڈی پیٹ کی ہزاروں ایکڑ فصلیں سیراب ہوتی ہیں ۔