پوچارم پراجکٹ کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کا عزم

   

ایم پی سریش کمار شیٹکار و دیگر کا معائنہ، ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ کا خطاب

یلاریڈی /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم پراجکٹ کو سیاحتی مقام بنانے کیلئے ترقی دینے کا ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے عزم کیا ۔ انہوں نے یلاریڈری رکن اسمبلی مدن موہن راؤ ، رکن پارلیمان سریش شیٹکار کے ساتھ مل کر پراجکٹ کا دورہ کرکے معائنہ کیا اور پراجکٹ کی کشتی میں سوار ہوکر تفریح بھی کی ۔ پراجکٹ کے درمیان موجود آئی لینڈ کا بھی ریاستی وزیر نے معائنہ کیا ۔ محکمہ آبپاشی عہدیداروں نے پراجکٹ کی تاریخ سے ریاستی وزیر کو واقف کروایا ۔ آئی لینڈ میں کاٹیج کی تعمیر کرکے کشتی چلائی جائے تو سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگا ۔ رکن اسمبلی مدن موہن راؤ نے مزید بتایا کہ پراجکٹ کو سیاحتی مقام بنانے کیلئے حکومت نے دو کروڑ 50 لاکھ روپئے مختص کئے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ گیسٹ ہاوز پراجکٹ کے درمیان موجود آئی لینڈ پر ایک خانگی ہوٹل کی تعمیر کی جائے گی ۔ اور چار کشتیاں بھی خریدی جائیں گی ۔ جس سے پراجکٹ کے خوبصورت مناظر دیکھنے آئے سیاحوں کی خوب تفریح ہوگی ۔ واضح رہے کہ پوچارم پراجکٹ حضور نظام کے دور حکمرانی 1915ء میں تعمیر کیا گیا جو اپنے صد سالہ مکمل بھی کرچکا ہے۔ اور ماضی کی کئی حکومتوں نے پراجکٹ کو سیاحتی مقام بنانے کے کئی مرتبہ وعدے کرچکے ہیں ۔ لیکن آج تک یہ مقام سیاحتی مقام نہ بن سکا ۔ کانگریس حکومت سے عوام کو مثبت کارکردگی کی توقعات ہیں۔ حضور نظام کے اس آبی شاہکار سے آج بھی سینکڑوں ایکڑ پر کاشتکار کرتے ہیں اور لاکھوں ٹن اناج نکلتا ہے ۔ جس کو ترقی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر آشش سانگوان ، محکمہ آبپاشی CE، DEE وینکٹیشورلو ، یلاریڈی آر ڈی او پربھاکر تحصیلدار سرینواس راؤ ، ایم پی ڈی او پربھاکر چاری قائدین میں سریدھر گور ، گنگاریڈی ، رامچندر ریڈئ ، وکرانت ریڈی ، وٹھل ریڈی ، کشٹیا ، محمد امام ، لکشمن ، محمد غلام اور دوسرے موجود تھے ۔