پوچارم پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ

   

یلاریڈی یکم / اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم پراجکٹ میں گذشتہ دو دنوں سے بارش کے اطمینان بخش ہونے پر سطح آب میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ نشیبی علاقہ میں موجود پراجکٹکو اونچے مقامات گندھاری ، لنگم پیٹ ، تاڑوائی منڈل سے بارش کا پانی پہونچتا ہے ۔ پراجکٹ 1.75 فٹ آب کے ساتھ MCFT-50 آبی ذخیرہ ہے دو دن سے بارش پر 3.3 فٹ کو پہونچ چکا ہے ۔ فی الوقت لنگم پیٹ ندی سے 510 کیوسک آب کا ان فلو آرہا ہے ۔ جس سے پوچارم پراجکٹ کی سطح آب میں مزید اضافہ ہونے کی امید ہے ۔