نئی دہلی۔ راجستھان کے پوکھران میں مہاجن فیلڈ فائیرنگ رینج پرتربیت کے دوران ایک ہندوستانی سپاہی کی موت ہوگئی ہے۔
معاملے کی جانچ کے لئے فوج کے ایک عدالت قائم کی ہے۔ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ”مہاجن فیلڈ فائیرنگ رینجج میں ٹینک فائیرنگ پریکٹس کے دوران ہمارے ایک سپاہی کی موت واقع ہوگئی ہے۔
کورٹ آف انکوئری کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں“۔ مذکورہ جوان کی موت ٹریننگ کے دوران ٹی 90ٹینک کے بیرل کے پھٹنے سے ہوئی ہے۔
اس افسوسناک واقعہ کے متعلق فوج نے متوفی کے گھر والوں کو جانکاری دی ہے۔
مذکورہ افیسر نے مزید کہاکہ یہاں پر بڑے کوتاہی ہوئی ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے‘ خاطی لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
پوکھران کے صحرا میں مہاجن فیلڈ فائیرنگ رینج فوج کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا تربیتی علاقے ہے جو پاکستانی سرحد کے قریب میں واقع ہے