پوکی مون کردار ’پیکاچو‘ کی تصویر والا کارڈ 16 کروڑ میں فروخت

   

نیو جرسی: مشہور ویڈیو گیم اور کارٹون فلم پوکی مون کے کردار ’پیکاچو‘ کی تصویر والا ایک نایاب کارڈ گزشتہ دنوں 9 لاکھ امریکی ڈالر میں آن لائن نیلام ہوگیا۔واضح رہے کہ پوکی مون گیم جاپانی کمپنی ’نائنٹینڈو‘ نے 1996 میں پیش کیا تھا۔ اس کے مقبول ترین کردار ’پیکاچو‘ کو دنیا بھر میں اس گیم اور فلم کی شناخت بھی سمجھا جاتا ہے۔نیوجرسی، امریکہ کے گولڈِن آکشن ہاؤس سے نیلام ہونے والا یہ تشہیری کارڈ جاپانی زبان میں ہے جسے 1998 میں اس وقت پرنٹ کیا گیا تھا کہ جب پوکی مون گیم زیادہ مقبول بھی نہیں تھا اور اسے مارکیٹ میں آئے ہوئے صرف دو سال ہوئے تھے۔اگلے چند برسوں میں پوکی مون دنیا کے مشہور ترین ویڈیو گیمز میں شامل ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی مقبولیت اتنی زیادہ ہوگئی کہ پوکی مون گیم کے کرداروں پر مشتمل کارٹون فلم سیریز بھی بنادی گئی۔