مشیر آباد میں مذموم حرکت ۔ امجد اللہ خالد نے شکایت درج کروائی
حیدرآباد /24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مشیرآباد میں کل رات اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب مقامی مسلمانوں نے پٹاخوں کے ذریعہ دل آزآری پر احتجاج کیا ۔ بتایا گیا کہ مشیرآباد علاقہ مسجد ایکمینار کے قریب ایک دوکان میں پٹاخے فروخت کئے جارہے ہیں اور ان پٹاخوں کو جلانے پر قرآنی آیات دکھائی دئے ۔ قرآن آیات پر مشتمل کاغذات سے پٹاخے تیار کئے گئے اور ان پٹاخوں کے ذریعہ مسلمانوں کی دل آزاری کی جارہی ہے ۔ اطلاع کے ساتھ ہی قائد مجلس بچاؤ تحریک جناب امجد اللہ خان خاد مشیرآباد پہونچ گئے اور مقامی مسلمانوں کے ساتھ مل کر احتجاج درج کروایا ۔ امجد اللہ خان نے مشیرآباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور حالات کی نوعیت سے پولیس کو واقف کروایا اور ان پٹاخوں کے ذریعہ دل آزاری کی شکایت کی قرآنی آیات سے مسلمانوں کے جذبات کو پہونچنے والی ٹھیس اور اس کے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ مشیرآباد پولیس اور اے سی پی چکڑپلی ڈیویژن فوری حرکت میں آگئے اور پٹاخوں کو ضبط کرلیا۔ امجد اللہ خان نے بتایا کہ خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کمشنر پولیس حیدرآباد سے درخواست کی وہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایسے واقعات کے تدارک کیلئے موثر اقدامات اور شہر میں موجود ایسے پٹاخوں کو فوری ضبط کرلیا جائے اور خاطی افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ع