نئی دہلی: عالمی منڈی میں تقریباً دو ہفتوں سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بدھ کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتیں گزشتہ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں۔بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے ۔ لندن برینٹ کروڈ آج 1.50 فیصد گر کر 84.98 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ بھی 1.48 فیصد کم ہوکر 77.34 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے ۔