پٹرولیم کی اضافی قیمتوں کے خلاف آج کانگریس کا ریاست گیر احتجاج

   

حیدرآباد ۔ 11 جولائی (سیاست نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کی جانب سے 12 جولائی پیر کو ریاست گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر ضلع ہیڈکوٹرس پر ریالیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ دیہی علاقوں میں بیل بنڈیوں کے ساتھ احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نرمل میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔ پارٹی کے سینئر قائدین کو اضلاع میں احتجاج کی قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پردیش کانگریس کی صدارت سنبھالنے کے بعد ریونت ریڈی کا یہ پہلا احتجاجی پروگرام ہے۔ انہوں نے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے بڑی تعداد میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے مرکز اور ریاست دونوں ذمہ دار ہیں۔ حیدرآباد میں ڈاکٹر گیتا ریڈی اور انجن کمار یادو احتجاج کی قیادت کریں گے۔