مہنگائی کے بوجھ سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔ گیس سلینڈر خریدنا عام آدمی کے بس سے باہر ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ گزشتہ دس دن سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کل پٹرول میں تیس پیسے اور ڈیزل میں پینتیس پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں کمی واقع ہورہی ہے لیکن پٹرول اور ڈیزل پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ٹیکس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مہنگا پیرول اور ڈیزل خریدنا پڑرہا ہے۔دہلی میں ایل لیٹر پٹرول 102.94 روپے اور ڈیزل 91.42 فی لیٹر پہنچ گیا ہے۔