پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ 17دن بعدرکا

   

نئی دہلی۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جاری تیزی پر 17دن کے بعد چہارشنبہ کو بریک لگ گیا ۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 79.76 روپے فی لیٹر ہے ۔ یہ 28 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے ۔ ڈیزل کی قیمت بھی 79.40 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔7 جون سے 23 جون تک ملک میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔ اس عرصے کے دوران دہلی میں پٹرول 8.50روپے یعنی 11.93 فیصد اور ڈیزل 10.01 روپے یعنی 14.43 فیصد مہنگا ہوگیا۔کلکتہ ، ممبئی اور چنئی میں بھی آج دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 81.45 روپے ، ممبئی میں 86.54 روپے اور چنئی میں 83.05 روپے فی لیٹر تھی۔کولکاتہ میں ڈیزل 74.63 روپے ، ممبئی میں 77.76 روپے اور چنئی میں 76.78 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔