پٹرول اور ڈیزل کی ریکارڈ قیمتوں میں96ویں روز بھی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی: عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود آج مسلسل 96 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر2021کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد دارالحکومت میں2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً 8 روپئے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔