پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںکوئی راحت نہیں

   

نئی دہلی ۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں نشیب و فراز کے درمیان ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل 135ویں دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ آج لندن برینٹ 107.93 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.06 فیصد اضافے کے ساتھ 105.10 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ ایندھن کی قیمتوں میں گزشتہ سال 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویاٹ کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً 8 روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔