پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ’’وکاس نہیں سب کا وناش‘‘: راہول گاندھی

   

نئی دہلی : کانگریس قائد راہول گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر مودی حکومت کے ایک مشہور نعرہ کے ذریعہ طنز کیا۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ’’وکاس نہیں سب کا وناش‘‘ ہے۔ ہندی میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’سب کا وناش، مہنگائی کا وکاس‘‘ ۔راہول گاندھی نے کہا کہ ہر دن قیمتوں میں اضافہ سے بی جے پی حکومت میں پٹرول کی قیمت 100 روپئے سے تجاوز کرچکی ہے، عام آدمی، ورکرس اور کسان قیمتوں میں اضافہ کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں۔