نئی دہلی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باعث آج گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن کمی آئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 21 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ آئل مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعرات کو دہلی میں پٹرول 90.78 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.10 روپے فی لیٹر پر آگیا۔اس سے قبل ان ایندھنوں کی قیمتوں میں مسلسل 24 دنوں تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔
گزشتہ ماہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار 16 دنوں تک اضافہ ہوا تھا ،جس کی وجہ سے تقریباً ہر شہر میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ وقت کی سطح پرپہنچ گئی تھیں۔
