پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نویں دن بھی استحکام

   

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی ۔ دارالحکومت دہلی میں مسلسل نویں دن بھی دونوں ایندھنوں کے دام مستحکم رہے ۔