پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے لگاتار 28ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان بدھ کو ملک میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی اوسی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔