پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر و ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔تیل مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔