نئی دہلی : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے درمیان آج بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 83.00 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 2.75 فیصد کمی کے ساتھ 76.33 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔