پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

   

نئی دہلی:جون میں بالترتیب 13 فیصد اور 16 فیصد اضافے کے بعد چہارشنبہ کو مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں چہارشنبہ کو پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر رہی۔ ڈیزل کی قیمت 80.53روپے فی لیٹر ہے۔