نئی دہلی ۔ منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس سے قبل پیر کے روزان کی قیمتیں ایک نئی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 96.41 روپے اور ڈیزل 87.28 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ قیمتوں میں اضافے کا حالیہ سلسلہ 4 مئی کو شروع ہواتھا۔ دہلی میں مئی کے مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوگیا۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.18 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.13 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ دوسرے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔