پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

   

نئی دہلی۔ تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی، جس کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں لگاتار 38ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں۔ ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر ہے ۔