پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی : تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے درمیان آج بھی گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔بین الاقوامی سطح پر لندن برینٹ گزشتہ رات ٹریڈنگ کے اختتام پر 96.72 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ یو ایس کروڈ 0.65 فیصد کم ہوکر 89.91 ڈالر فی اونس رہا۔گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے ۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔