پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پانچویں روز بھی مستحکم

   

نئی دہلی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گذشتہ ہفتے اضافے کے باوجود اتوار کو مسلسل پانچویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ منگل کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15-15 پیسہ فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی ۔آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.92 روپے فی لیٹرمستحکم رہا ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 101.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.92 روپے فی لیٹررہا ۔