پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 39ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی: تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کے درمیان، چہارشنبہ کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 39ویں دن مستحکم رہیں۔تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپئے فی لیٹر ہے ، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپئے اور 97.28 روپئے فی لیٹر ہے ۔ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔