پٹرول اور ڈیزل کے دام 19ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کل ایک فیصد کی تیزی آنے کے باوجود آج مسلسل 19 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سرکاری تیل تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل انیسویں دن بھی مستحکم رکھیں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کرنے سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔
اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا ہے ۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے ۔