پٹرول اور ڈیزل کے دام 36ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی : بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے کے باوجود آج مسلسل 36 ویں دن ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ویٹ میں کمی کی وجہ سے 2 دسمبر کو دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔آج کاروبار کا آغاز سنگاپور میں اچھی شروعات کے ساتھ ہوا۔