پٹرول ایک ہفتے میں 4 روپئے مہنگا

   

نئی دہلی ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج متواتر ساتویں روز اضافہ کیا گیا۔ پٹرول 59 پیسے مہنگا ہوکر دہلی میں 75.16 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ڈیزل 58 پیسے کے اضافہ پر 73.39 روپئے ہوا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے 82 روزہ وقفہ کے بعد ایندھن کی قیمت ایک ہفتے میں پٹرول کیلئے 3.9 اور ڈیزل کیلئے 4 روپئے بڑھا دی ہے۔