نئی دہلی۔11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کا آج اضافہ کیا گیا۔ دو دن کے دوران قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ تھا جس کے ساتھ ہی دہلی میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 69.07 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے جو جمعرات کو 68.880 روپئے تھی۔ ممبئی میں اب فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 74.72 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 65.73 روپئے ہوگئی۔ واضح رہے کہ مختلف ریاستوں میں مقامی سیلس ٹیکس یا ویاٹ کی شرحوں کے سبب ایندھن کی قیمتیں بھی مختلف ہوا کرتی ہیں۔ ایک ہفتہ کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔ ہفتہ کا پہلا اضافہ 7 جنوری کو ہوا تھا جب پٹرول کی قیمت میں 21 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ 8 اور 9 جنوری کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔