پٹرول پمپ پر فائرنگ، حملہ آور سمیت دو اسرائیلی ہلاک

   

مغربی کنارہ: بندوق بردار نے دو اسرائیلیوں کو فائرنگ کر کے جمعرات کے روز ہلاک کر دیا۔ اسرائیلیوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک پٹرول پمپ پر پیش آیا۔غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کی ہلاکتوں کے چند واقعات میں سے تازہ ترین واقعہ ہے۔ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 403 فلسطینیوں کو یہودی آبادکاروں یا اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے قتل کیا ہے۔