پٹرول چھ پیسے ، ڈیزل سات پیسے مہنگا

   

نئی دہلی26ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی اور پٹرول کی 10 مہینوں اور ڈیزل کی چھ مہینوں میں سب سے زیادہ قیمت ہوگئی۔ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چہارشنبہ کو صورتحال مستحکم رہنے کے بعد آج دارالحکومت دہلی میں پٹرول چھ پیسے مہنگا ہوکر 74.13روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا جو 26 نومبر 2018 ء کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے ۔ ڈیزل بھی سات پیسے کے اضافے کے ساتھ 67.14روپئے فی لیٹر ہو گیا۔ یہ اس سال 16 مارچ کے بعد اس کی سب سے زیادہ قیمت ہے ۔