پٹرول ڈیزل مسلسل تیسرے دن سستا

   

نئی دہلی، 5اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں جاری کمی کے درمیا ن ملک میں پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن کمی آئی۔ملک کی سب سے بڑی تیل سپلائی کرنے والی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی میں سنیچر کو پٹرول 29پیسے سستا ہوکر 74.04روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ڈیزل کی قیمت یہاں 20پیسے کم ہوکر 67.15روپے فی لیٹر رہ گئی۔ تین دن میں پٹرول 57پیسے اور ڈیزل 44پیسے سستا ہوچکا ہے ۔کولکتہ میں پٹرول 29پیسے سستا ہوکر 76.67روپے اور ڈیزل 20پیسے سستا ہوکر 69.51روپے فی لیٹر رہ گیا۔ چینائی میں پٹرول 31پیسے سستا ہوکر 76.90روپے فی لیٹر پر آگیا۔ وہاں ڈیزل 21پیسے سستاہوکر 70.94روپے فی لیٹر روخت ہوا۔تیل کمپنی یومیہ بنیاد پر پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے اور نئی قیمتیں صبح چھ بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔