پٹرول کا نیا نرخنامہ جاری، آ ئندہ قیمت میں مزید کمی متوقع

   

ریاض 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پٹرول کے نئے نرخنامے جاری ہوئے ہیں جن کے مطابق پٹرول 91 کی قیمت کم کرکے 1.50 ریال فی لیٹر جبکہ پٹرول 95 کی قیمت 2.05 ریال فی لیٹر ہوگئی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے نرخنامے پر عمل آ ج اتوار 20 اکتوبر سے ہوگا۔آ رامکو کمپنی کے ماہرین نے کہا ہے کہ آ ئندہ تین ماہ تک پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔ اس کا انحصار عالمی منڈی میں تیل کی رسد وطلب پر ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں مقامی مارکیٹ میں پٹرول 91 کی قیمت 1.53 ریال فی لیٹر جبکہ پٹرول 95 کی قیمت 2.18 ریال فی لیٹر تھی جسے اب کم کر دیا گیا ہے۔
آ رامکو کمپنی نے کہا ہے کہ پٹرول کے نئے نرخناموں کا دیگر خلیجی ممالک سے جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں فروخت ہونے والے تیل کی قیمت سب سے کم ہے۔آ رامکو نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ پٹرول 91 کی قیمت میں 6.25 فیصد جبکہ پٹرول 95 کی قیمت میں 3.8 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ یہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی طلب و رسد کے تناظر میں کیا تھا۔واضح رہے کہ آ رامکو کمپنی کم وبیش ہر ماہ ملک میں فروخت ہونے والے پٹرول کی قیمتوں کا عالمی منڈی میں قیمتوں کا جائزہ لے کر تعین کرتی ہے۔ ایسا مختلف خلیجی ممالک سمیت دیگر ملکوں میں بھی ہوتا ہے۔