پٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپئے

,

   

راجستھان میں پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
نئی دہلی : پٹرول کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے ۔ فی لیٹر 100 روپئے سے زائد قیمت پر پٹرول فروخت کیا جارہا ہے ۔ راجستھان کے سری گنگا نگر میں برانڈیڈ یا پریمیم پٹرول کی قیمت 100 روپئے سے تجاوز کرگئی ہے ۔ مسلسل دوسرے دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اندیشہ کیا جارہا ہے کہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں ۔ ہر روز پٹرول اور ڈیزل پر 25 پیسے کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔ آئیل مارکٹنگ کمپنیوں کے روز مرہ کے اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں بتدریج اضافہ ان کی مجبوری ہے ۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 86.30 روپئے ہے ۔ اور ممبئی میں 92.86 فی لیٹر پٹرول فروخت ہورہا ہے ۔ دہلی میں ڈیزل فی لیٹر 76.23 روپئے اور ممبئی میں 83.03 فی لیٹر ہے ۔ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں ریاستی سطح پر مقامی سیل ٹیکس یا ویاٹ کے تناسب سے اضافہ ہورہا ہے ۔منگل کے دن دونوں پٹرول اور ڈیزل پر 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا ۔ گزشتہ چند دن سے پٹرول کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کو دیکھتے ہوئے مارکٹ کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پٹرول مزید مہنگا ہوگا ۔ بین الاقوامی سطح پر پٹرول کی قیمت کا روزانہ کی اساس پر جائزہ لیا جارہا ہے ۔ بیرونی زرمبادلہ شرحوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔