پٹریوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو ٹرین کی ٹکر۔تین ہلاک

   

حیدرآباد، 21ستمبر (یواین آئی) ٹرین کی پٹریوں پر کام کرنے والے ورکرس کو ٹرین نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں یہ تین ورکرس ہلاک ہوگئے ۔یہ دل دہلادینے والا واقعہ تلنگانہ کے کوتہ پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مہلوکین کی شناخت درگیا(ریلوے ورکر) اور دو کنٹریکٹرس پی رمیش اور وینو کے طورپر کی گئی ہے ۔اس واقعہ میں ایک شخص محفوظ رہا۔مہلوکین کے ورثا نے ہر خاندان کو 50لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے اور ساتھ ہی جے ای کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جو اس واقعہ کے وقت کام کے مقام پر موجود نہیں تھا۔