پٹلم ۔ حلقہ اسمبلی جکل کے ورنور منڈل میں گرام پنچایت سیوکیوں نے کچرے کے امبار کو ٹریکٹر ، رکشہ کے ذریعہ گاؤژ کے تالاب کے قریب روزانہ نکاسی کر رہے ہیں ۔ جس سے گندگی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ۔ کوویڈ 19 کورونا کے وباء کی وجہ سے اسکول بند ہونے پر غریب طبقہ کے بچے محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہوکر کچرا اور شراب کی بوتلیں ، پلاسٹ بیاگس واٹر باٹل کو جمع کرکے اسکراپ پر فروخت کرکے اپنے والدین کا ہاتھ بٹاتے ہوئے گھریلو اخراجات چلانے پر مجبور بچہ مزدوری کی طرف رواں ہو رہے ہیں ۔ اعلی عہدیادروں کچرے کے امبار سے لدے تالاب کی طرف اپنی خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے بچہ مزدوری کو بحال کرے ۔ انہیں روکنے کی کوشش کرے تو بچوں کا مستقبل سدھرنے کی طرف گامزن ہوسکتا ہے ۔