پٹلم پریس کلب کی نئی کمیٹی کی تشکیل

   

پٹلم /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے سائی گارڈن فنکشن ہال بانسوارہ روڈ پٹلم پر پریس کلب کی نئی کمیٹی منتخب کرنے کیلئے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں نمستے تلنگانہ کے نمائندے سریش سیٹھ کو صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ نوا تلنگانہ کے نمائندے پامایا کو نائب صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ۔ پرجا دربار کے نمائندے شیخ مقیط کو سکریٹری کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ حلقہ اسمبلی جکل روزنامہ سیاست کے سینئیر جرنلسٹ محمد کلیم الدین کو خازن کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر ملناں دشاگوڑ ، شیخ سلیم ، شنکر گوڑ ، کشٹا ریڈی ، راما کرشنا ، پرساد ، ہری اپا پنتول ، وینکٹ ، شیخ شبیر ، شیخ آصف کمیٹی ممبران موجود تھے ۔ بعد ازاں منتخب نمائندوں کی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی ۔

چیف منسٹر کا یکم مارچ کو دورہ بانسواڑہ
بانسواڑہ /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ یکم مارچ چہارشنبہ کو حلقہ اسمبلی بانسواڑہ کے برکور منڈل کا دورہ کریں گے ۔ تفصیلات کے بموجب چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ برکور منڈل کے تمانگر تروملا مندر کا دورہ کریں گے ۔ چیف منسٹر کے دورہ کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں ۔ یہ بات اسمبلی اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے بتائی ۔
۔