پٹنہ :پٹنہ جنکشن ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیزکال کرنے والے ایک شخص کو منگل کو سہرسہ ضلع سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت راجیش کمار رنجن ساکن سور بازار سہرسہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس نے سی آر پی ایف میں نوکری چھوڑ دی تھی اور سہرسہ میں ہارڈویرکی دکان پرکام کر رہا تھا۔ہم نے سہرسہ پولیس کی مدد سے ملزم کوگرفتارکیا ہے۔ ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی بیوی کے دو افراد مظفر پور کے دیپ شنکر پاسوان اور جلال گڑھ پورنیا ضلع کے چاند کشور کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر ناراض تھا۔ ریلوے پٹنہ کے ایس پی امرتیندو شیکھر ٹھاکر نے کہا۔ ملزم نے کہا کہ اس کی بیوی پوجاکمار کا دیپ شنکر پاسوان کے ساتھ تعلق تھا لیکن اس کے گھر والوں نے اس سے زبردستی شادی کی۔ ملزم نے کہا کہ اس نے چاند کشور کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات بھی استوار کیے اور فون پر دونوں کے ساتھ بات چیت کی،” ٹھاکر نے کہا۔ ٹھاکر نے مزید کہا پیر کے روز، راجیش رنجن پوجا سے اس کے غیر ازدواجی تعلقات پر ناراض ہوگیا اور غصے میں اس نے اس کا فون لیا اور پی سی آر پٹنہ سے رابطہ کیا اور اس نے پٹنہ جنکشن کو اڑانے کی دھمکی دی۔ پٹنہ کے پی سی آرکو پیر کی رات 10.51 بجے دھمکی آمیزکال موصول ہوئی۔ ہم نے فوری طور پر تکنیکی ماہرین کے ساتھ ایک ٹیم تشکیل دی اور سہرسہ تک فون کی لوکیشن کا پتہ لگایا۔ ہم نے سہرسہ پولیس سے رابطہ کیا اور سہرسہ کے ایس پی نے ایک ٹیم تشکیل دی۔ جب ہماری ٹیم سہرسہ پہنچی تو ہم نے مشترکہ طور پر ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے منگل کی صبح تقریباً 4 بجے گرفتار کیا، ٹھاکر نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔