پٹنہ سمیت بہار کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

   

پٹنہ : بہار کے پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پٹنہ میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی ۔ اتوار کی صبح 7.58 منٹ پر چند سیکنڈ کے لیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ اس زلزلے کا مرکز نیپال سے تین کلومیٹر دور دکٹل میں بتایا جا رہا ہے ۔ زلزلے کا اثر ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ نیپال اور چین میں بھی تھا۔ بہار میں کٹیہار، کشن گنج، ارریہ، سہارسا، پورنیہ، مدھے پورہ، بیگوسرائے ، مدھوبنی، مشرقی چمپارن، سیتامڑھی، لکھی سرائے اور مونگیر سمیت کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم اس دوران ریاست کے کسی بھی حصے سے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔