پٹنہ میں چھ ٹن وزنی لالٹین کی نقاب کشائی

   

پٹنہ :بہار کی اہم اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر دفتر میں آج سنگ مرمر سے تیار چھ ٹن کی لالٹین کی نقاب کشائی کی گئی ۔آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو لگ بھگ چار سالوں بعد چہارشنبہ کو یہاں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پہنچے ، جہاں انہوںنے 11 فٹ اونچے اور چھ ٹن وزنی لالٹین کی نقاب کشائی کی ۔ اس کے بعد انہوں نے کہاکہ اس لالٹین کو ہری کین کہاجاتاہے ، جو طوفان میں بھی نہیں بجھتاہے ۔مسٹر یادو نے کہاکہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے ساتھ ہی پارٹی کے سبھی کارکنان نے تنظیم کی مضبوطی کیلئے سخت محنت کی ہے ۔ مخالفین کو دھول چٹادی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ جب وزیر ریل تھے تب گھاٹے میں چل رہے ریلوے کو فائدہ دلایا ۔ انہوں نے کسان تحریک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ آج کسانوں کی جیت ہوئی ہے اور مسٹر مودی کی ہار ۔