پٹنہ پولیس اسٹیشن میں مہیب آگ ٹاپر اسکام کیس کے فائیلس خاکستر

   

پٹنہ ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ 2016 ء کے بہار ٹاپر اسکام کے کاغذات جلکر خاکستر ہوگئے ۔ لیکن اس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ اے ایس پی سورن پربھات نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث پولیس اسٹیشن کی پہلی منزل میں آگ بھڑک اٹھی ۔