پٹنہ کی عدالت نے سناتن دھرم پر ریمارکس کے معاملے میں اودیا نیدھی اسٹالن کو کیاطلب

,

   

ایم پی ایم ایل اے عدالت پٹنہ نے اودیا نیدھی اسٹالن کو 13فبروری تک عدالت میں فزیکل پیش ہونے کو کہا ہے


پٹنہ۔ چیف منسٹر تاملناڈو ایم کے اسٹالن کے بیٹے اور تاملناڈو کے وزیر اودیانیدھی اسٹالن کو ایک تازہ سمن کے ذریعہ پٹنہ کی ایک عدالت نے سناتن دھرم کو ڈینگو‘ ملیریا اور کرونا قراردیتے ہوئے کئے گئے ریمارکس پر کی گئی ایک شکایت کے حوالے سے طلب کیاہے۔

ایم پی ایم ایل اے عدالت پٹنہ نے اودیا نیدھی اسٹالن جنھوں نے ایک عوامی جلسہ عام میں مذکورہ ریمارکس کئے تھے‘ کو 13فبروری تک عدالت میں فزیکل پیش ہونے کو کہا ہے۔

ان کے بیانات کے بعد وکیل ڈاکٹر کوسلیندر نارائن نے پٹنہ کی عدالت سی جے ایم میں ایک مقدمہ درج کیاتھا جس کو بعد میں ایم پی ایم ایل اے عدالت میں منتقل کردیاگیاتھا۔

متعدد ائی پی سی دفعات کے تحت6ڈسمبر کے روز مذکورہ ایم پی ایم ایل کی عدالت نے اودیانیدھی اسٹالن کو طلب کیاتھا۔ پیر کے روز بھی سنوائی عمل میں ائی اور تازہ سمن جاری کئے گئے ہیں۔