’پٹھان‘ کی نمائش سے قبل کئی شہروں میں سکیورٹی سخت

   

نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے ایڈوانس بکنگ میں تاریخ رقم کردی ہے۔ پٹھان ایڈوانس بکنگ میں ہندوستان کی سب سے زیادہ ٹکٹ بکنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔ یہاں ملک بھر میں اس فلم کی ریلیز سے قبل کئی مقامات پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یوپی کے ہاپوڑ میں پولیس الرٹ ہے۔ شہر کے دونوں سینما ہالوں میں پولیس تعینات رہے گی۔ ہاپوڑ میں سنیما آپریٹرز نے پولیس سے سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔ شاہ رخ خان کی ’ پٹھان‘ فلم کے پیش نظر ہاپوڑ کے سینما گھروں کے باہر پولیس تعینات رہے گی۔اس کے ساتھ ہی وارانسی میں فلم پٹھان کی تیاریاں جاری ہیں۔ شہر کے پی ڈی آر مال کو پینٹ سے سجا کر پٹھان فلم کی ریلیز کی تیاری ہو رہی ہے۔