پٹھان کی کامیابی پرشاہ رخ خان کا مداحوں سے اظہار تشکر

   

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان کی زبردست کامیابی پر مداحوں کو شکریہ کہا ہے۔ یسراج بینر تلے بنی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں پٹھان میں شاۃ رخ خان، دیپیکا پادوکون اور جان ابراہم کا مرکزی کردار ہے ۔ فلم پٹھان 25جنوری کو ریلیز ہوئی ہے ۔ پٹھان کے ذریعے شاہ رخ خان نے چار سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کی ہے ۔ فلم پٹھان ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑتی جا رہی ہے ۔ فلم پٹھان باکس آفس پر زبر دست کمائی کر رہی ہے ۔ شاہ رخ خان نے اپنے بنگلے ’منت‘ کی بالکنی میں آکر اپنے مداحوں کو سرپرائز کر دیا۔یہ شاہ رخ کی ‘پٹھان’کی ریلیز کے بعد سے پہلی پبلک اپیرئنس تھی۔ اس دوران وہ سر جھکا کر مداحوں کو تھینکیو بولتے ہوئے نظر آئے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے سنگنیچر پوز سے مداحوں کا دل خوش کر دیا۔