آتش فرو عملہ نے زخمیوں کو بچالیا، نارسنگی پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد۔ 28 فروری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی پپال گوڑہ میں آتشزدگی کے سنگین واقعہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ برقی شاک کے سبب اس خوفناک واقعہ میں دو خواتین اور ایک لڑکی ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پپال گوڑہ پاشاہ کالونی میں واقع اپارٹمنٹ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں 70 سالہ جمیلہ خاتون، 38 سالہ شہانہ خاتون اور 7 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اپارٹمنٹ میں موجود کرانہ شاپ میں پیش آیا اور آگ عمارت کی پہلی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مکان میں دیگر افراد موجود تھے۔ ایک شخص نے جان بچانے پہلی منزل سے چھلانگ لگادی جو شدید زخمی ہوگیا جبکہ دیگر 8 افراد نے چھت پر پہنچ کر جان بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران اپارٹمنٹ سے خوفناک آوازیں اور چیخ و پکار سے مقامی عوام چوکس ہوگئے اور فوری آتش فرو عملہ کو طلب کرلیا گیا ۔ آتش فرو عملہ نے آگ پر قابو پانے کے بعد راحت کاری انجام دیتے ہوئے زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ میں اموات دم گھٹنے کے سبب ہوئی۔ اچانک آگ کی لپیٹ سے دھواں عمارت میں پھیل گیا اور کسی نے مدد کی آواز تک نہیں سنی۔ نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع